رات کو سوتے وقت سات مرتبہ پڑھنے

 صالح پر مضبوطی سے جمے رہیں، تقدیری فیصلے پر راضی رہیں اور جائز تدبیر وسعی بھی اپنائیں، اور اللہ سے کامیابی کی دعا بھی کریں، صبح وشام سات مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ لیا کریں: حَسْبِیَ اللَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ھُوَ، عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ․حضرت ابو دَرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں

کہ جو شخص صبح و شام سات مرتبہ حَسْبِیَ اللٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ سچے دل سےکہے یعنی فضیلت کے یقین کے ساتھ کہے یا یوں ہی فضیلت کے یقین کے بغیرکہے،اللہ تعالیٰ اس کی( دنیا اور آخرت کے )تمام غموں سے حفاظت فرمائیں گے۔مجھے اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں،ان کے سواکوئی معبود نہیں ان ہی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی عرشِ عظیم کے مالک ہیں۔دنیا میں عمومی طورپر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتاہے لیکن کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے ، سورة رحمان کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے ،

اسی طرح اور کیا کچھ فواہدہیں ،وہ کچھ یوں ہیں۔ثواب کے علاوہ رزق کی فراخی کے لئے ہر روز نماز عشاءکے بعد تین بار سورة رحمان پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ ہر روز عشاءکی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنالیا جائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہ ہوگی۔ عربت، تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاءپڑھ کر مصلحے پر بیٹھے اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک پڑھے۔ درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمن پڑھے۔پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور کسی سے بات چیت نہ کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہا انعام و اکرام ہوجائے گا۔

باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمن شریف پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کریں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اور گاہک وافر مقدارمیں دکان میں آئیں گے۔جس کسی پر بہت زیادہ قرض واجب الادا ہو اور وہ قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 11 بار سورہ رحمان پڑھے۔پڑھنے کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہوجائے گا اور پریشانی جاتی رہے گی۔دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے ہر روز دکان کھولنے کے بعد باوضو حالت میں اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں،

پھر دوبار سورہ رحمٰن کا ورد کرے، اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دکان میں خیر و برکت پیدا ہوجائے گی۔ غربت و افلاس کے خاتمہ کے لئے سورہ رحمن کا پڑھنا انتہائی فائدہ مند ہے، جو شخص غربت و افلاس کا شکار ہو، اسے چاہیے کہ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ رحمن پڑھے۔ پردہ غیب سے ایسا سامان پیدا ہوگا کہ اس کی مالی پریشانی، خوشحالی میں بدل جائے گی۔ گھر کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مال و دولت کی ریل پیل ہوجائے گی، لیکن اس مقصد کے لئے بلاناغہ سورہ رحمن کا ورد کرنا ہی مطلوبہ مقصد کو پورا کرتا ہے

Check Also

عرش کے خزانوں کی تسبیح

جو چیز مقدر میں نہیں بھی لکھی دنیا میں اگر نہیں ملے گی رب کریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *